ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حقیقی کنڑیگا بننے کے لئے کیامودی تیار ہیں؟سدارامیاکا سوال

حقیقی کنڑیگا بننے کے لئے کیامودی تیار ہیں؟سدارامیاکا سوال

Wed, 02 May 2018 11:39:14    S.O. News Service

بنگلورو،یکم؍مئی(ایس او نیوز) وزیراعلیٰ سدارامیا نے وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے کنڑیگاس اور کرناٹک کے وقار کا معاملہ پیش کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیاہے اگر انہیں کرناٹک سے محبت ہے تو وہ کرناٹک کے پرچم کو منظوری دیں۔ مودی نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک کنڑی گا ہیں۔ سدارامیا نے کل رات ٹویٹ میں نریندر مودی کو مبارکباد ی ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو کنڑی گا کہا ہے۔ کنڑی گاہونے کا مطلب ہے کہ مودی نے کنڑا زبان اور ناڈا گیت کو بھی تسلیم کرلیاہے۔ اس لئے وزیراعظم کا یہ فرض بن جاتا ہے کہ وہ کرناٹک کے پرچم کو منظوری دے دیں۔ کرناٹک کے پرچم کو منظوری دینے کے بعد آپ حقیقی کنڑی گا بن جائیں گے۔ اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل سدارامیا نے ریاست کے مجوزہ پرچم کی نقاب کشائی کی تھی۔ایک دوسرے ٹویٹ میں سدارامیا نے نریندر مودی سے کہا ہے کہ آپ کنڑی گا بن جانے کا مطلب ہے کہ کنڑا زبان کو اہمیت دینا اور ریاست والوں پر زبردستی ہندی نافذ نہ کرنا ؟ انہوں نے مودی سے سوال کیاہے کہ ان شرائط پر کیا آپ کنڑیگا بننے کے لئے تیار ہیں؟۔


Share: